مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوسی35 میں فری میڈیکل کیمپ

مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام  یوسی35 میں فری میڈیکل کیمپ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام یونین کونسل 35 میں عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔۔۔

شہریوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں، کیمپ میں جنرل فزیشن، چائلڈ سپیشلسٹ، کارڈیک سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، نیورولوجسٹ، گائناکولوجسٹ، جلد سپیشلسٹ، فزیو تھراپسٹ اور نیفرولوجسٹ شامل تھے ۔ ان ماہرین نے بڑی تعداد میں مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مختلف امراض سے متعلق مشورے دئیے ۔ کیمپ میں فری میڈیکل چیک اپ اور فری لیب ٹیسٹ کی سہولت بھی دستیاب تھی۔ ان لیب ٹیسٹ میں ہیپاٹائٹس B اور C، جگر اور گردے کے مختلف ٹیسٹ شامل تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں