پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غیر قانونی اقدامات پر کارروائی

پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  میں غیر قانونی اقدامات پر کارروائی

وزیرآباد(نامہ نگار)پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غیر قانونی اقدامات پر کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی کینٹین کو نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر 40 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جبکہ پارکنگ سٹینڈ پر اضافی چارجز وصول کرنے پر بھی جرمانہ کیا۔

 انہوں نے عوامی سہولت کے لئے شکایتی نمبر بھی ہسپتال کے اندر اور باہر آویزاں کروا د ئیے تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دی جا سکے ۔ انہوں نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ کینٹین پر ریٹ لسٹ آویزاں کرائی جائے اور سائیکل سٹینڈ پرمقرر کردہ نرخوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔اے سی رب نواز چدھڑ نے کہا کہ کسی صورت خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں