بدعنوانی کے سینکڑوں مقدمات کی تحقیقات التوا کا شکار

بدعنوانی کے سینکڑوں  مقدمات  کی  تحقیقات التوا کا شکار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سرکاری اداروں کے عدم تعاون کے باعث اینٹی کرپشن میں بد عنوانی اور اختیارات سے تجاوز کے سینکڑوں مقدمات کی تحقیقات التوا کاشکار ہو گئی ۔۔۔

 اینٹی کرپشن حکام نے سرکاری اداروں میں خود چھاپے مار کر ریکارڈ برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کیلئے ٹیکنیکل ونگ کے افسروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔ محکمہ بلڈنگز، ہائی ویز ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،محکمہ مال،صحت ،تعلیم سمیت دیگر سرکاری محکموں پر ازخود چھاپے مارکر ریکارڈ برآمد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ جن محکموں کے خلاف بد عنوانی ،کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے کیسز التوا کا شکار ہیں اور ریکارڈ نا مکمل ہونے کے باعث تحقیقات کا عمل سست روی کا شکار ہے تمام افسر خود بھی اہم کیسوں کا ذاتی طور پر جائزہ لیں اور ٹیکنیکل ونگ کے افسروں کے ہمراہ محکمہ بلڈنگز، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،محکمہ مال ،بلدیاتی اداروں اور بعض دیگر محکموں پر چھاپے ماریں اورریکارڈ حاصل کرکے تحقیقات مکمل کی جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں