پیپلز پارٹی نوجوان قیادت کو ہر سطح پر آگے لانا چاہتی ہے :ارشد مہند ایڈووکیٹ
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری جنرل ارشد مہند ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں صاف ستھری، سلجھی ہوئی اورآئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے سیاست کرنا۔۔۔
پاکستان کو متحد اور وفاق کو مضبوط کر نے اور اداروں کو آ پس میں جوڑنا پیپلز پارٹی ہی کا منشور و خاصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نوجوان قیادت کو ہر سطح پر آگے لانا چاہتی ہے ۔پارٹی میں قربانیاں دینے والے ، وفا شعار، پرانے اور تجربہ کار سیاستدانوں کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا گیا اور ہمیشہ سینئر کارکنوں کو پارٹی میں عزت سے نوازا گیا ہے لیکن پارٹی سے منافقت کرنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔