بلدیہ کرپشن ،ڈی سی کو انکوائری میں شامل کرنے کا مطالبہ

بلدیہ کرپشن ،ڈی سی کو انکوائری میں شامل کرنے کا مطالبہ

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے سابق صدرمیاں فخرمشتاق پگانوالہ نے کہاہے کہ سرکاری محکموں میں چھوٹے ملازم ایگزیکٹو زکی سرپرستی اورخواہش کے بغیرکرپشن اورلوٹ مارنہیں کرسکتے۔۔۔

 بلدیہ گجرات میں چھوٹے ملازمین کے خلاف لوٹ مارکی تادیبی کارروائیاں عمل میں ہیں لیکن اس وقت تک بے معنی رہیں گی جب تک تفتیش کادائرہ کارچیف آفیسربلدیہ ملک ابراراوراسکے سرپرست مسلم لیگ ق کے پولنگ ایجنٹ ڈپٹی کمشنرگجرات تک نہیں بڑھایاجاتا،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ضلع گجرات کے سرکاری محکموں میں جنگل کاساماحول ہے جی ٹی روڈ پرپاکستان کاباشعوراور باوقارضلع سرکاری مافیازکے نرغے میں ہے جبکہ حکومتی پارٹی مسلم لیگ ن کی گجرات کی قیادت بھی بے بس ہے ، ن لیگ ضلع گجرات کی قیادت کوہمت کرکے وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کرنی چاہیے کہ پورے پنجاب میں ڈپٹی کمشنر تبدیل ہوئے ،کیا گجرات پنجاب کاحصہ نہیں، انہوں نے کمشنرگوجرانوالہ سے مطالبہ کیا کہ بلدیہ گجرات میں کرپشن کی انکوائریوں کاسلسلہ اعلیٰ سطح تک وسیع کیاجائے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں