ہالوں کو جرمانے بے سود ،ون ڈش کی خلاف ورزی معمول
وزیرآباد،گوجرانوالہ (نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ وزیرآباد میں مارکیز اور شادی ہالوں نے پنجاب حکومت کے ون ڈش قوانین کی خلاف ورزی کو وطیرہ بنا کر حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑانا معمول بنا لیا۔۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جرمانے بھی ون ڈش کی خلاف ورزیوں کو نہ روک سکے ۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے ون ڈش قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی جی ٹی روڈ پر واقع ایڈن مارکی کو پھر ایک لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔ واضح رہے کہ رواں سیزن میں ایڈن مارکی کو متعدد بار جرمانے ہو چکے ہیں۔دوسری جانب ایگزیکٹیو مارکی رحمت پیلس ایڈن مارکی سمیت دیگر کو مجموعی طور پر ساڑھے تین لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی گوجرانوالہ اقرا مبین گوندل نے ایک لاکھ 50 ہزار روپے اور اے سی نوشہرہ ورکاں جواد حسن پیر زادہ نے 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ تمام میرج ہالز اور مارکیوں کی مانیٹرنگ دن رات جاری ہے اور کسی قسم کی خلاف ورزی پر جرمانے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ دونوں اضلاع میں تمام افسر پوری طرح سے متحرک ہوں اور زیادہ سے زیادہ پنجاب میرج ایکٹ کی کارروائیاں کریں اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کریں۔