جامعہ گجرات میں انٹرورسٹی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد

جامعہ گجرات میں انٹرورسٹی ٹیبل  ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)جامعہ گجرات میں انٹرورسٹی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر مشاہد انور تھے ۔

ڈاکٹر مشاہد انورنے کہا کہ کھیل یکسوئی کو پروان چڑھاتے ہوئے انسانی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہیں، قومیں ہم نصابی سرگرمیوں کی بنا پر ترقی کرتی ہیں۔ ڈائریکٹرسپورٹس ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ کھیل قومی یک جہتی اور یگانگت کا باعث ہیں، کھیل انسانی تربیت میں حصہ لیتے ہوئے معاشرتی و سماجی امن کے پیامبر ہوتے ہیں۔ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیموں نے جامعہ گجرات کی عزت افزائی کی ہے ۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوالیفائنگ راؤنڈ میں برتری حاصل کرتے ہوئے فائنل کیلئے خود کو اہل بنا لیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں