حافظ آباد میں کلینک آن ویل کیمپ کا انعقا د
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )انجمن نوجوانان ویلفیئر حافظ آباد کے زیر اہتمام فری ڈسپنسری حسن ٹائون میں کلینک آن ویل کیمپ کا انعقا د ڈاکٹر شہروز میڈم عشرت اور بانی انجمن نوجوانان عبدالجبار رضاانصاری کی زیر نگرانی کیا گیا۔۔۔
جس میں ڈاکٹر محمد شہزاد اور دیگر عملہ میڈم نازیہ ، میڈم رفعت ،احتشام بشیر، اصغر علی طالب حسین نے خدمات سرانجام دیں۔ اس موقع پر کیمپ میں 2سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور مریضوں کے لئے کیمپ میں الٹراساؤنڈ اور میڈیسن فراہم کرنے کی بھی سہولیات موجود تھیں۔ شہریوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں فری علاج معالجے کی معیاری سہولیات کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ۔