سموگ ، ہسپتالوں میں خصوصی وارڈ ، کاؤنٹر نہ بن سکے ، متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

سموگ ، ہسپتالوں میں خصوصی وارڈ ، کاؤنٹر نہ بن سکے ، متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کے سرکاری ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1800 سے تجاوز کرگئی۔

 آنکھ ،کان ،کھانسی ،نزلہ ،گلہ اور سانس کے امراض پھیلنے لگے جبکہ سرکاری ہسپتالو ں میں سموگ کیلئے خصوصی وارڈ اور کاؤنٹر نہ بن سکے اور نہ ہی سموگ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کیلئے کوئی سرکاری آگاہی مہم شروع ہوسکی۔فیکٹریوں ،کارخانوں کے زہریلے دھویں ،فصلوں کی کٹائی ،کوڑاکرکٹ کو آگ لگنے ،فیکٹریوں کے دھواں کے باعث پیدا ہونے والی سموگ کے باعث ہزاروں شہری بری طرح متاثر ہورہے ہیں ،گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں1800 سے زائد شہری علاج کروانے پہنچے ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں روزانہ150 سے زائد سموگ سے متاثرہ مریض طبی علاج کیلئے آنے لگے ۔سموگ سے بچنے کیلئے شہریوں میں آگاہی مہم کا آغاز نہ ہوسکا ۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے موصول ہونے والے مراسلہ کے مطابق سموگ سے بچنے کیلئے شہریوں کیلئے دوران سفر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں