فروٹ فروشوں سے مبینہ بھتہ خوری ایم سی لدھیوالہ کے 2 ملازم معطل
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کے ملازمین کی فروٹ فروشوں سے مبینہ بھتہ خوری کی خبر پر ڈپٹی کمشنر کا نوٹس، اے سی صدر نے دو ملازمین معطل کر دئیے۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ میونسپل کمیٹی لدھیوالہ کی حدود میں فروٹ فروشوں کی طرف سے ملازمین پر مبینہ طور پر بھتہ لینے کا الزام عائد کیے جانے کی خبر روزنامہ دنیا میں شائع ہونے کا ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے نوٹس لے لیا جسکے بعد اے سی صدر حلیمہ منیر نے دو ملازمین تنویر اور عمر پرویز کو معطل کر دیا ہے اور فروٹ فروشوں کو سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں اور میونسپل کمیٹی کے کسی بھی ملازم کی جانب سے بھتہ مانگے جانے کی شکایت سی او کو درج کرائیں۔