سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلسز سینٹر تعمیر کر دیا گیا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب میں اپنی نوعیت کا واحد سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلسز سینٹر تعمیر کر دیا گیا ہے جہاں پر بیک وقت 56 مریضوں کے بالکل مفت ڈائلسز کیے جا سکیں گے۔۔۔
تین منزلہ اس عمارت پر مجموعی طور پر 44 کروڑ روپے لاگت آئی ہے ، ہماری تنظیم 25 سالوں سے گوجرانوالہ کے شہریوں کے مفت ڈائلسز کر رہی ہے اور اب تک کئی ہزار ڈائلسز بالکل فری کئے گئے ہیں، یہ بات صدر الشفا ڈائلسز کمپلیکس سید امیر حیدر کرمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی، اس موقع پر انہوں نے ڈائلسز کمپلیکس کے تمام شعبوں کا صحافیوں کو وزٹ بھی کروایا، انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ اس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 126 افراد نے ڈونیشن دیا ہے اور یہ اپنی نوعیت کا واحد ڈائلسز سینٹر ہے جہاں ایک چھت تلے ڈائلسز کے مریضوں کو متعلقہ سہولیات فراہم کی جائینگی انہوں نے بتایا کہ ایک مریض پر تقریباً 60 ہزار روپے لاگت اتی ہے انہوں نے بتایا کہ کسی بھی قسم کی سفارش اور کوئی پرفار مہ بھرنے کی ضرورت نہ ہے بلکہ یہاں پر صرف اور صرف زکوۃ اور صدقات کے مستحق افراد کے ڈائلسز کیے جاتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمارا عزم ہے مخلوق خدا کی خدمت کریں اور اس ضمن میں مخیر حضرات کا تعاون قابل تقلید ہے ۔