جعلی حکمران آ واز حق خاموش نہیں کراسکتے :مونس

جعلی حکمران آ واز حق خاموش نہیں کراسکتے :مونس

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھری مونس الٰہی نے پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس۔۔۔

پرناجائزپابندی کے بعد اسے چلانے والے پرائیویٹ نیٹ ورک VPNsکی بندش کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہاکہ مینڈیٹ چورحکمرانوں کی طرف سے یہ پابندیاں نہ آوازحق کوخاموش کرسکیں گی اورنہ ہی آوازخلق کوچپ کراسکیں گی۔ مونس الٰہی نے کہاکہ جمہوریت کاراگ الاپنے والو ں نے ہمیشہ اقتدارمیں آنے کے بعد قوم کی آوازدبانے کی کوشش کرنے کیلئے مختلف اوچھے ہتھکنڈے اپنائے مگراب ایسا نہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ فارم47کے لیڈروں سے ایسی ہی توقعات کی جاسکتی ہیں فارم45والے لیڈرز ہی حقیقی معنوں میں عوا م کے غم خوارہیں،جلد مینڈیٹ چوروں سے قوم کونجات ملے گی اور عمران خان کی قیاد ت میں ملک کوترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاکریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں