کٹلری ایسوسی ایشن کا فوری معاشی اصلاحات کا مطالبہ

کٹلری ایسوسی ایشن کا فوری معاشی اصلاحات کا مطالبہ

وزیرآباد(نامہ نگار)معیشت کی بہتری کیلئے صنعتکاروں،تاجروں اور ایکسپورٹرز کیلئے ٹیکسیشن اصلاحات ناگزیر،60 فیصد تک افراط زر پر معاشی سپیشلسٹس اور حکومتی معاشی ٹیم کے ذمہ دار وں سے فوری اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

سستی بجلی اور خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی میں کمی سے بیٹھتی ہوئی انڈسٹری کو دوبارہ پٹڑی پر لایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن،پرپوزڈ رہنما چیمبر آف کامرس و رہنما فاؤنڈر گروپ شکیل اعظم نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی اسکی معاشی نمو کا سب سے بڑا ہتھیاراور ترقی کیلئے موثر کردار ادا کرتا ہے ،انڈسٹریز کی ترقی کے لیے وفاقی وزارت کامرس اینڈ انڈسٹری کو جامع اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے روپے کی کم ہوتی ویلیو نے صنعتی شعبہ کو بریک لگا د ئیے ہیں افراط زر کی شرح کا 60 فیصد تک پہنچنا معاشی اصلاحات کے ایوان کی دستک کیلئے کافی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ملک چائنہ کی مصنوعات کے مقابلہ کے لیے پائیداری میں اپنا ثانی نہیں رکھتے لیکن ہماری مصنوعات کی لاگت اور اخراجات کو کم کرنے سے ہی ہم عالمی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کو مقابلہ سازی میں بہتر بنا سکتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں