موسمی امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موسم کی تبدیلی \'ہسپتالوں میں شہری بالخصوص بچے نزلہ \'زکام \'کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو کر پہنچنے لگے ۔
ان امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے مہنگے علاج کرنا شروع کردئیے ، ذاتی پرائیویٹ لیب سے مہنگے ٹیسٹ تجویز کرنے لگے تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں اس طرح کی بیماریاں عام سی بات ہے موسم تبدیل ہو رہا ہے اور صبح سویرے سردی کا اثر بڑھنے سے ایسی صورتحال میں موسمی بیماریوں کے بڑھنے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ خاص کر زکام \'نزلہ \'کھانسی اور بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ انہیں احتیاط کی ضرورت ہے ۔ مریضوں میں اضافے سے سرکاری ہسپتالوں سمیت پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا ہوا ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کیساتھ شہریوں کو چاہیے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں صبح اور شام کے وقت گرم ملبوسات کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ بیماریوں سے محفوط رہا جا سکے ۔