سکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے :ڈی سی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کے ایجوکیشن سیکٹرریفارمز پروگرام کے تحت سکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس کا مقصد سکولوں میں زیر تعلیم طلباوطالبات کو حصول تعلیم کیلئے ہر لحاظ سے موافق ماحول کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گورنمنٹ ہائی سکولز گرلز اینڈ بوائز دھلے اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر ماڈل ٹاؤن کے دورہ کے موقع پر کی، انہوں نے سکولوں کے انتظامات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر کرنے اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے دورے کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے سکولوں کی انتظامیہ سے مسائل بھی معلوم کیے ۔