عام لوگ پارٹی پاکستان کے زیر اہتمام درود پاک کی محفل

عام لوگ پارٹی پاکستان کے  زیر اہتمام درود پاک کی محفل

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)مرکز 14 عام لوگ پارٹی پاکستان میں پارٹی چیئرمین ملک نسیم صادق کی سرپرستی میں 15 روزہ درود پاک کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔

 سکالر محمد ادریس ناز نے خطاب میں کہا کہ زندگی میں ورد درود پاک کی کثرت آخرت میں نجات کی ضمانت ہے ، نبی کریمؐ پر کثرت سے درود پڑھنے والے قیامت کے دن نبی رحمتؐ کی شفاعت اور اللہ رب العزت کی بخشش سے محروم نہیں رہ سکتے درود پاک وہ عمل ہے جس کے بارے خود اللہ رب العزت نے اپنی پاک کتاب قرآن کریم میں ارشاد فرمایا ہے کہ میں اور میرے فرشتے بھی نبی کریم ؐ پر درود بھیجتے ہیں، درود پاک واحد عبادت ہے جس کی قبولیت کی سند ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں