کرپٹ عناصرکی گجرات میں کوئی جگہ نہیں:شافع حسین
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری، صوبائی وزیرصنعت وتجارت چودھر ی شافع حسین سے سٹی صدروچیئرمین گجرات سالڈ ویسٹ مینجمنٹ علی ابرارجوڑا کی لاہوررہائش گاہ میں ون ٹو ون ملاقات،گجرات شہرکے مسائل،تعمیراتی کاموں،کمیشن وکرپشن کلچرکے خاتمے سمیت دیگراہم امور پرمفصل اندازمیں تبادلہ خیالات کیاگیا۔
گفتگوکرتے ہوئے شافع حسین نے کہاکہ چودھر ی شجاعت حسین کے قریبی ساتھیوں جنہوں نے الیکشن مہم میں تمام ترمصائب،دھمکیاں ومشکلات کے باوجود ہمارا بھرپورساتھ دیا کوکبھی مایوس نہیں کریں گے بلکہ پارٹی میں انہیں عزت واحترام اوراہم عہدے بھی تفویض کئے جائیں گے ، انہوں نے کہاکہ گجرات کے تمام سرکاری محکموں کی کارکردگی کاباریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ کام چور،کرپٹ عناصرکی گجرات میں کوئی جگہ نہیں، صوبائی وزیر نے علی ابرارجوڑا سے تمام محکموں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اہم مشاورت بھی کی اورایم ایس عزیزبھٹی ہسپتال ڈاکٹرایازناصر،ایم ایس وزیرآبا د کارڈیالوجی کی بہترین کارکردگی پراظہاراطمینان کیا ۔