گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے اساتذہ کی تربیت کا آ غاز
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کیلئے 4 ہفتے کے ٹریننگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔
ٹریننگ پروگرام کا انعقاد ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کی زیر سرپرستی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے ۔افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے خطاب کرتے ہوئے این اے ایچ ای کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نور آمنہ ملک کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کو اس اہم منصوبے کیلئے شراکت دار منتخب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیکلٹی کی تربیت اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کیلئے انتہائی ضروری ہے اور باصلاحیت اساتذہ ہی تعلیمی معیار کو فروغ دینے کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔