انتظامیہ خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی :عمران عباس بھٹی

انتظامیہ خاندان پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی :عمران عباس بھٹی

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور سابق ایم این اے چودھری مہدی حسن بھٹی کے بیٹے عمران عباس بھٹی نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان پر انتظامیہ ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

 پورے گاؤں کے باسیوں عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے ، پورے گاؤں کی بجلی اور گیس20روز سے بند ہے ، مکین نقل مکان پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد 6 مرتبہ ممبر اسمبلی ہے ،میرے بھائی شوکت علی بھٹی دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے ، اب ہمشیرہ رکن قومی اسمبلی جبکہ کزن ضمیر عباس بھٹی رکن پنجاب اسمبلی ہیں ، ہمارے خاندان کے خلاف درجنوں جھوٹے مقدمات درج کئے گئے ، گھروں اور دفتر میں سامان کو توڑ پھوڑ دیا گیا ،دفتر کا سامان پولیس اور انتظامیہ اٹھا کر لے گئی جبکہ اس کا مقدمہ بھی ہمارے خلاف ہی درج کردیا گیا ،ہماری کروڑوں روپے کی دھان کی فصل کھیتوں میں برباد ہو رہی ہے جبکہ گندم بھی کاشت نہیں کرنے دی جار ہی ۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم کوئی دھشتگرد ہیں جو ایسا سلوک کیا جارہا ہے ، ہمیں چھبیسویں آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے کی سزا دی جار ہی ہے لیکن ہم ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے رہیں گے جتنا مرضی ظلم کر لیا جائے ۔انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں