ڈسکہ:ناجائز منافع خوری،پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام

ڈسکہ:ناجائز منافع خوری،پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اوراسکے گردو نواح میں ناجائز منافع خوری عروج پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور۔

 مجسٹریٹس سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ،انتظامیہ کی عدم توجہی سے د کانداروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹناشروع کردیا ہے ۔ د کاندار پیاز160روپے فی کلو’آلو180روپے فی کلو’مٹر200روپے فی کلو’ٹماٹر200روپے فی کلو’ادرگ 800روپے کلو’گوبھی 80روپے فی کلو’مولی 100روپے فی کلو’کھیرا100روپے فی کلو’انڈے 340روپے فی درجن ’بڑاگوشت 1100روپے فی کلواور چھوٹا 2500روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کررہے ہیں اوراسی طرح دوسری اشیاء خوردونوش کے بھی زائد ریٹ وصول کئے جارہے ہیں انتظامیہ کو سب کچھ علم میں ہونے کے باوجود چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں اگر کوئی شہری اس بارے شکایات لیکر متعلقہ دفتر میں جائے تو وہ اس کی بات کو ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے باہرنکال دیتے ہیں ،شہری سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خورو نوش مانگیں تو د کاندار یہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں جنہوں نے ریٹ لسٹ جاری کی ہے وہاں سے جاکر لے آئیں ،پرائس کنٹرول کمیٹیاں اورمجسٹریٹس ان د کانداروں کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے اپنے دفاتر تک محدود ہیں،انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہی کے باعث شہری د کانداروں کے ہاتھوں لٹنے پرمجبورہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں