لوڈ شیڈنگ،فنی خرابی بند نہ ہوسکی،گیپکو افسر ریکوری اور لائن لاسز پو را کرنے میں مصروف
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موسم سرما میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور فنی خرابی بند نہ ہوسکی گیپکو کے کسٹمرز سروسز ڈائریکٹر سمیت آپریشن فیلڈ کے۔
تمام افسران بجلی کی ترسیل بہتر کرنے کی بجائے ریکوری اور لائن لاسز پورا کرنے میں مصروف جبکہ بجلی کی بندش اور ٹرپنگ شروع ہونے سے شہری اور تاجر پریشان ہوگئے،شہری علاقوں میں 2سے 4 گھنٹے اور دیہاتی علاقوں میں 4 گھنٹے سے 6 گھنٹے بندش شروع کردی۔ نومبر میں بجلی کی ترسیل کم اور پیداوار وافر ہوتی لیکن تمام فیڈرز میں بجلی کی بندش کا شیڈول متعلقہ گرڈ سٹیشنز کو جاری کردیا گیا ، شہریوں کا کہنا تھا کہ ہفتہ میں ایک سے دو روز پہلے ہی مینٹی نینس کے نام پر بجلی کی مسلسل کئی گھنٹے بندش کی جارہی ہے اب روزانہ بنیادوں پر بجلی کی ترسیل بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے جبکہ گیپکو افسروں کا کہناتھا کہ حکومتی ہدایت اور نیشنل گرڈ کے ترسیل نظام کو بہتر بنانے کیلئے بندش عارضی طور پر کی جارہی ہے ۔