لالہ موسیٰ:ڈکیتی کی وار داتیں معمول ، پو لیس بے بس
لالہ موسیٰ(نامہ نگار )لالہ موسیٰ میں ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر ، پولیس روک تھام میں بری طرح ناکام ہو گئی ۔ لالہ موسیٰ میں ہر روز ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔
نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر لوگوں کو لوٹنے لگے ،درجنوں وارداتوں کے بعد بھی لالہ موسیٰ پولیس ملزموں کو پکڑنے میں بری طرح ناکام ہو گئی۔گزشتہ رات لالہ وسیٰ کے سینئر صحافی رانا تنویر صدیقی کے ساتھ واردات ہو ئی ، 2ڈکیت سبزی منڈی کے قریب گن پوائنٹ پر صحافی کا موٹر سائیکل چھین کر فرارہوگئے ۔ شہریوں نے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا کہ ملزموں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تا کہ لالہ موسیٰ کے عوام سکھ کا سانس لے سکے ۔یاد رہے کہ کچھ دن پہلے گجرات میں بھی صدر پریس کلب گجرات و دنیا نیوز کے نمائندے نوید شاہ کے ساتھ بھی ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے جس میں ڈاکو نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔