سپیکر کا نوٹس، پارلیمنٹ ہاؤس سے 35 سال کے گند کی صفائی
![سپیکر کا نوٹس، پارلیمنٹ ہاؤس سے 35 سال کے گند کی صفائی](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468330_78663084.jpg)
اسلام آباد(سہیل خان)پارلیمنٹ ہاؤس سے 35 سال کے گند کی صفائی ہوگئی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اچانک اسمبلی کے بیرونی اور اندرونی حصوں کا سرپرائز وزٹ کیا اور جگہ جگہ گندگی دیکھ کر متعلقہ اداروں کے افسران کو طلب کیا تھا۔
انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اسمبلی سیکرٹریٹ ایڈوائزر مشتاق خان اور پرنسپل سیکرٹری کو باقاعدگی سے رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ایاز صادق نے ایک بار پھر گزشتہ روز تمام جگہوں کا وزٹ کیا اور جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔