قوم غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے تیار ہے :نا صر چیمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا ) پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور قانون کی بالادستی کیلئے عمران خان کا ساتھ ناگزیر ہوچکا ہے عمران خان عوام کو غلامی کی زندگی سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔
اسی مشن اور آواز کی سزا بھگت رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے پی پی 59چودھری محمدناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ عوام حقیقی آ زادی حاصل کریں اور سکھ کا سانس لیں مگر بد قسمتی سے ملک پر فارم 47 کی پیداوار مسلط شدہ حکمران جماعت نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا جینا محال کردیا ہے ،جمہوریت کی بساط لپیٹ دی ہے قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں عوام کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں آ نے والی نسلوں کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے اس لیے آ ج موقع ہے کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی،حقیقی جمہوریت کی بحالی اور غلامی کی زنجیریں توڑنے اور اپنی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں ملک میں جاری ظلم وبربریت تشدد جبر کے خلاف عوام اٹھ کھڑی ہواورر عمران خان کی آخری کال پر گھروں سے نکلیں اور،24نومبر اسلام آباد احتجاج میں شرکت کریں اور ملک کی بہتری کے لیے عمران خان کی رہائی تک واپس نہ لوٹیں اس موقع پر استخار احمد ڈھانجہ،عمران بیگ، شہباز احمد چیمہ ودیگر بھی موجود تھے ۔