ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 مظہرشاہ کی زیر صدارت ماہانہ جائزہ اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 مظہرشاہ کی زیر صدارت ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔۔۔
جس میں نومبر کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا اور کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ڈی ای او ریسکیو 1122 سرگودہا نے بتایا کہ نومبر کے مہینے میں 5322 ریسکیو آپریشنز سرانجام دیے ان آپریشنز میں 4952 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا گیا جن میں سے 1863 افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی جبکہ 2868 افراد کو طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا اس کے علاوہ 221 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے۔