ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل

 ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا ، درخواست گزار کے وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ہے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر وفاق کے ماتحت ادارہ ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے مرتب رولز کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی پوسٹ پر نچلے گریڈ سے افسر کو ترقی دی جانی چاہیے تھی یا پبلک سروس کمیشن کے تحت نئی تقرری کی جاتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں