اے سی احمدپورسیال کی کھلی کچہری ، ضروری احکامات جاری
احمد پور سیال،گڑھ مہاراجہ(نمائندگان دنیا ) ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال ڈاکٹر عائشہ خان نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔
کھلی کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل بتائے ئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ،انہوں نے درستگی ریکارڈ، فرد کا اجرا ، انتقالات کا اجرا، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ ، معائنہ ریکارڈ ، ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ، لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا۔