ڈپٹی کمشنر جھنگ کا ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈرنے ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت،اسسٹنٹ کمشنر جھنگ، ریونیو افسران و سٹاف نے شرکت کی۔
ریونیو عوامی خدمت سروسز میں درستگی ریکارڈ،فرد کا اجرا، انتقالات کا اجرا، رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرا اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو سماعت کیا گیا۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز میں درخواست گزاروں نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی جس پرڈپٹی کمشنر نے کارروائی مکمل کرکے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران و سٹاف کو رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ریونیو سے متعلقہ عوام الناس کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے ۔ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے عوام کی دادرسی کیلئے ایک چھت تلے ضلعی انتظامیہ کے افسران موجود ہیں جس کا مقصد شہریوں کو درخواستوں پر ریلیف دینا ہے ۔ مزید برآں تحصیل شورکوٹ، احمد پور سیال اور اٹھارہ ہزاری میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر سرپرستی میں بھی ریونیو کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔