میلوں سے علاقائی کھیل فروغ پاتے ہیں:شذرہ منصب
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رائے شذرہ منصب ، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک نواب شیر وسیر نے کہا ہے کہ برصغیرپاک وہند میں دین اسلام کے فروغ کیلئے اولیاء و صوفیاء کرام نے لوگوں کو دین اسلام کی طرف راغب کیا۔۔۔
ہمارے علاقہ میں میلوں کی روایت زمانہ قدیم سے چلی آرہی ہے ،دیہی علاقوں میں میلوں سے علاقائی کھیلوں کو فروغ ملتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف ایگزیکٹو ایچ بی سی سی اسلام آباد حاجی عابد حسین کے ہمراہ کھیوکے بھٹیاں میں سید سخی حاکم جوان گیلانی کے تین روزہ عرس کی تقریبات کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر، سردار خان بہادر ، سابق ایم پی اے رائے اسلم کھرل،تاجر رہنما اظہر اقبال ،حاجی عتیق عابد،حاجی حسنات عابد، سب انسپکٹر محمدحسین ، محمد ناصر،ملک حیات وسیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیہی علاقوں میں عرس، میلے جہاں تفریح کا ماحول فراہم کرتے ہیں ،دیہی علاقائی میں کھیلوں کو فروغ ملتا ہے ،صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے ، کھیوکے بھٹیاں میں علاقائی کھیلوں والی بال،کبڈی،بیل دوڑ اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو ابھارنے میں مدد ملتی ہے ۔میلہ ایک ایسا آئینہ ہے۔ جن میں ہم اپنی تہذیب اور معاشرے کا عکس دیکھ سکتے ہیں۔