سرگودہا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انتظامی وآپریشنل امور کاجائزہ اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت سرگودہا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انتظامی وآپریشنل امور کاجائزہ اجلاس ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ڈی جی ایس ڈی اے محبوب احمد ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ ی نیشن یاسر بھٹی ، سی او ایم سی زویا بلوچ سمیت دیگر افسران شریک تھے ۔ کمشنر نے ایس ڈی اے کے زیر انتظام ٹرسٹ پلازہ کی الیکٹریکل انسپکشن کروا کر رپورٹ ان کے دفتر بھجوانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے پلازہ کا باقاعدہ فائر فائٹینگ میکنزیم یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ ٹرسٹ پلازہ کے سائیکل سٹینڈ پر مقر رہ شیڈول کے مطابق فیس وصول کی جائے اور بی او جی کے فعال ہونے پر فیس میں ردوبدل کروایاجائے تاکہ عوام الناس کو ریلیف مل سکے ۔ انہوں نے ٹرسٹ پلازہ کے ٹائلٹ بلاک کی تعمیر ومرمت کروانے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ ڈی جی ایس ڈی اے نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن ہاوسنگ اسکیم کو فعال بنانے کے اقدامات جاری کئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرسٹ پلازہ کے دکانداروں کے ذمہ 57لاکھ روپے کے بقایا جات ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹرسٹ پلازہ کی خالی دکانوں کی نیلامی کیلئے حکومت سے قیمت کے تعین کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ جبکہ ماڈل ٹاؤن ہاوسنگ سوسائٹی کے خالی پلاٹس کی اگلے دو روز میں نیلامی کی جاری ہے ۔