اوور لوڈ گنا ٹرالیوں کیخلاف کارروائی کیلئے سکواڈ بنانے کا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مانیٹرنگ ادارے کی جانب سے کرشنگ سیزن 2024-25کے تحت گنے کی اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے پیش نظر انتظامیہ کو خصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔۔۔
جبکہ حکومتی پالیسی پر عملدرآمد اور ٹرالیوں کیخلاف کارروائی کے لئے سکواد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ادارہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گنے کی ٹرالیوں پر غیر معمولی وزن روڈ انفراسٹرکچربالخصوص پنجاب رورل روڈ پروگرام کو متاثر کرسکتاہے حکومت پنجاب نے روڈ انفراسٹرکچر کو تباہی سے بچانے کیلئے ٹرالیوں وغیرہ کیلئے ان کی لمبائی وچوڑائی او رانچائی کے علاوہ ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی ایکسل لوڈ کی حدود مقررکر کے قوانین مقرر کر رکھے ہیں ،مگر مشاہدہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متعلقہ شعبے صرف کاغذی کارروائی کر کے سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھر رہے ہیں جبکہ عملی طور پر اقدامات سامنے نہیں آ سکے ،اور سڑکوں کا انفرسٹرکچر بری طرح متاثر ہو رہا ہے جس پر کین کمشنر پنجاب نے چاروں اضلاع کے ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ ٹریکٹر ٹرالیوں اورٹرکوں پر وزن اور لوڈنگ کے بارے میں آگاہی مہم شروع کریں،اور حکومتی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور عملددرآمد کیلئے رات کے اوقات میں خصوصی سکوارڈ تشکیل دئیے جائیں گے ۔