ایم سی ڈسکہ کا معطل فنانس آفیسر سیٹ پربراجمان
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا میونسپل آفیسر فنانس معطلی کے باوجود اپنی سیٹ پربراجمان ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب کے احکامات روکنے کیلئے سیاسی سفارشات کاسہار الیناشروع کردیا۔
چار روز قبل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب نے عرصہ تقریباََچھ سال سے تعینات میونسپل کمیٹی ڈسکہ کے میونسپل آفیسر فنانس میاں عثمان کو کرپشن ’بدعنوانی اور د کانداروں سے پیسے اکٹھے کرنے کیلئے اپنے ساتھ پرائیویٹ بندے رکھنے پر معطل کردیاتھا ،میونسپل آفیسر فنانس نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی ریکارڈ برانچ میں طلاقوں اور نکاح پر سیاسی اثر ورسوخ کی بناء پر اپنے پرائیویٹ ڈیلی ویجز بندوں کو رکھا ہوا ہے جو نکاح اور طلاقوں کے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے شہریوں سے منہ مانگے پیسے بٹور رہے ہیں، معطل ہونے کے باوجود میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا میونسپل آفیسر فنانس اپنی سیٹ پر براجمان ہے اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب کے احکامات کو روکنے کیلئے سیاسی سفارشات کا سہارا لیناشروع کردیا ہے ، ڈسکہ کے شہریوں اور د کانداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ معطلی کے باوجود اپنی سیٹ پربراجمان رہنے والے میونسپل آفیسر فنانس میاں عثمان کانوٹس لیاجائے اور اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور جو اس کے رکھے ہوئے پرائیویٹ ڈیلی ویجز بندے ہیں ان کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔