سرکل ڈسکہ،پولیس گشت نہ ہونے سے جرائم میں اضافہ

 سرکل ڈسکہ،پولیس گشت نہ ہونے سے جرائم میں اضافہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں میں پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا ،ڈکیتی ،راہزنی اور چوری چوکاری کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری عدم تحفظ کا شکار ۔

سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں سٹی ،صدر، موترہ ’بمبانوالہ اور ستراہ میں تعینات پولیس اہلکاروں نے گشت کرنے کی بجائے گاڑیاں سائیڈ پر کھڑی کرکے یا قریبی پیٹرول پمپوں پر بیٹھ پر آرام کرنا شرو ع کردیا ہے ،تھانوں میں سے روزانہ پولیس اہلکار گشت کیلئے نکلتے ہیں مگر وہ گشت کرنے کی بجائے کسی نہ کسی کے پاس بیٹھ کر تمام وقت گزار دیتے ہیں، پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے ، شہری عدم تحفظ کاشکارہیں ،پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے وارداتیں بھی دن بدن بڑھ رہی ہیں، ڈاکو سڑکوں پر ناکہ لگاکر سرعام شہریوں سے نقدی ،موبائل فونز اور طلائی زیورات چھین کر فرار ہو جاتے ہیں گھروں کے باہرکھڑی موٹرسائیکلیں بھی محفوظ نہیں۔شہری شام ہوتے ہی اپنے گھروں میں محصور ہوجاتے ہیں،سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں کی پولیس جوگشت کے نام پر تھانوں سے باہرنکلتے ہیں انہیں آرام کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں