سیالکوٹ:اراضی تنازع گھر گھس کر ماں بیٹے پر فائرنگ
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا) اراضی کے تنازع پرمخالفین نے گھر گھس کر فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کیمطابق سیالکوٹ کے نواحی علاقہ پسرور موضع بوریکے میں تین مخالفین نے خاتون70ساہ صفیہ بی بی کے گھر گھس کر فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں صفیہ بی بی اور اسکا42سالہ بیٹا شفقت شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ ریسکیو1122نے دونوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔