ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی،غیر قانونی ایکسچینج کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے زون کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عمران حبیب اور محمد عباس کے نام سے ہوئی، ملزمان کو چناب پل گجرات سے کرنسی کی منتقلی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ۔ملزمان کی گاڑی سے 1 لاکھ 10 ہزار یورو جس کی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ہے برآمد ہوئی ،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان غیر ملکی کرنسی کو گوجرانوالہ ، شیخوپورہ، لاہور اور دیگر علاقوں میں منتقل کرتے تھے ۔ ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔