نوشہرہ ورکاں :عمر ووشو ساندہ کراٹے سنٹر کے زیر اہتمام ہیرو آف دی منتھ مقابلے

 نوشہرہ ورکاں :عمر ووشو ساندہ  کراٹے سنٹر کے زیر اہتمام  ہیرو آف دی منتھ مقابلے

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )عمر ووشو ساندہ کراٹے سنٹر کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس میں ڈویژنل لیول کے ہیرو آف دی منتھ کے مقابلے منعقد ہوئے۔۔۔

 جس میں لاہور فیصل آباد گوجرانوالہ سیالکوٹ نارووال حافظ آباد اور مقامی ٹیموں نے حصہ لیا ،مہمان خصوصی حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے ، اقبال صدیق ، شیخ مشتاق احمد صدر اور عبد الوارث تھے جنہوں نے انتظامیہ اور پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے کہا کہ مقامی سطح پر کراٹے کے کھیلوں کے فروغ میں خالد محمود پرنس اور شہزاد بھٹی کا انتہائی اہم کردار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں