گیپکو : دھند کے موسم میں چوری روکنے کیلئے ٹرانسفارمرز کو ویلڈنگ کرنے کا حکم

گیپکو : دھند کے موسم میں چوری روکنے کیلئے ٹرانسفارمرز کو ویلڈنگ کرنے کا حکم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم سرمامیں گیپکوکے ٹرانسفارمرزچوری ہونے کاخدشہ ،گیپکو نے موسم سرما میں ٹرانسفارمرز کی چوری کی روک تھام کیلئے ٹرانسفارمرز کو ویلڈنگ کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔

گیپکونے آپریشنل افسروں کوہدایت جاری کی کہ نئے ٹرانسفارمرزکی تنصیب اورتبدیل ہونے والے ٹرانسفارمرز کاڈیٹاتیارکرکے انکی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، لائنوں پر کام کے دوران پرمٹ کے اوقات پر پابندی کی جائے ، پلاننگ کرتے وقت بدترین حالات کو بھی پیش نظر رکھیں، تمام ایس ڈی اوز اور متعلقہ افسران لائن لاسز، ریکوری اور مینٹی نینس پر توجہ دیں ،گزشتہ سال بھی موسم سرما میں گیپکو کے صارفین کے دھندمیں بجلی چوری کے واقعات رونماہوئے تھے ، ذرائع کے مطابق گیپکوسب ڈویژن کے عملہ کی غفلت اوربدعنوانی کی بدولت مہنگے ٹرانسفارمر چوری ہونے کے واقعات ہوتے ہیں جن کی روک تھام کیلئے مؤثراقدامات اٹھائے جائیں گے اور اسی لئے ٹرانسفارمرز کو ویلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں