فیکٹریوں میں سکریپ پگھلانے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ

فیکٹریوں میں سکریپ پگھلانے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)شہر بھر کی فیکٹریوں میں سکریپ پگھلانے پر ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ،صنعتی مقامات کے بعد رہائشی مقامات میں بھی سکریپ پگھلانے والی فیکٹریوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔۔۔

جس کے سبب شہری دمے ، جلد، آنکھ سمیت دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ماحولیات کی جانب سے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی سست روی کا شکار ہونے کے باعث سکریپ اور چربی پگھلانے والا مافیا بھی متحرک ہوگیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی ٹیموں کی کارروائی صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہے ، ماحولیاتی آلودگی میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے صحت کے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں ،درخواست دینے پر علاقے کا وزٹ کیا جاتا ہے ،لیکن کارروائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے فیکٹری مالکان منہ زور ہوتے جا رہے ہیں جبکہ محکمہ ماحولیات حکام کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، شہری فیکٹری بارے نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف ماحولیاتی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں