ڈسکہ میں تجاوزات کی بھر مار ٹریفک جام رہنا معمول
ڈسکہ(نامہ نگار )شہر میں تجاوزات کی بھر مار، ٹریفک جام رہنا معمول،طلبا و طالبات اور شہری پریشان،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
،مصروف چوک کچہری چوک ،میلاد چوک اور پسررو روڈ چوک میں سروس روڈ پر دکانداروں کے قبضہ کے بعد سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن کر رہ گیا ہے ، ٹریفک جام کی بڑی وجہ شہرمیں پارکنگ نہ ہونا بھی ہے جس کی وجہ سے سکول و کالج میں بچوں لینے آئے والدین اور دکانوں سے خریداری کے لئے آنے والے شہری اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں سڑک پر کھڑی کر تے ہیں،شہریوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔