میانوالی بنگلہ:نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
میانوالی بنگلہ (نمائندہ خصوصی )تھانہ ستراہ کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔
موضع کل باجوہ کا ذیشان موٹرسائیکل پر سوار جا رہاتھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار دیں، ذیشان کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکااور جاں بحق ہوگیا ،تھانہ ستراہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔