نومبر میں 43 بجلی چور پکڑے :ایکسین نوشہرہ ورکاں
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ایکسین گیپکو امتیاز بروڑو کی بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران ایس ڈی اوز محمد مبشر، فہد حسین، سکندر ریاض، رئیس الرحمان اور۔
ایم آئی رانا اشتیاق احمد نے سرویلنس ٹیموں کے ہمراہ نومبر میں کارروائی کرتے ہوئے 43 بجلی چور پکڑے اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا، اس کے علاوہ 28،825 یونٹ کے ڈیٹیکشن بل مبلغ نو لاکھ روپے جاری کئے ، امتیاز بروڑو کا کہنا ہے کہ بجلی چور پوری پاکستانی قوم کے مجرم ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کارورائی کی جائے گی، شہری بجلی چوروں کی اطلاع دیکر اپنا قومی فریضہ پورا کریں۔