گیپکو کے مزدوروں کا استحصال نہیں ہونے ٍدیں گے :اقبال ڈار
وزیرآباد(نامہ نگار)صدر گیپکو ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین اقبال ڈار نے وزیرآباد ڈویژن کا دورہ کیا جہاں گیپکو ملازمین کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
اقبال ڈار وزیرآباد گیپکو ایکسین طارق رسول کو بھی ملے اور انہیں ملازمین کے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اقبال ڈار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گیپکو ورکرز کے حقوق کا خیال رکھنا افسران کی ذمہ داری ہے ۔ ہم اپنے ساتھیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور گیپکو کے مزدوروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے ۔ مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے ، اضافی ڈیوٹیوں پر الاؤنسز، آف ڈے ویجز، بروقت ٹی اے ڈی اے کا حق دلوانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔