اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا بوائز پرائمری سکول کنجاہ کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا بوائز  پرائمری سکول کنجاہ کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے بوائز پرائمری سکول کنجاہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سکول کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا، جو تسلی بخش پائی گئی۔ مزید برآں سکول کے واش رومز بھی فعال اور بہتر حالت میں پائے گئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے طلباء سے مختلف سوالات پوچھے اور ان کے تعلیمی معیار کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلباء کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی تربیت اور تعلیم دونوں یکساں اہمیت کے حامل ہیں، اور ان کی مجموعی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مناسب اقدامات ضروری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں