بناولٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس، 537کیسز کی منظوری
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بناولٹ فنڈ بورڈ کا اجلاس، تعلیمی وظائف، ماہانہ امداد، شادی گرانٹ اور تجہیز و تکفین گرانٹ کے ایک کروڑ 96لاکھ 25 ہزار کے 537 کیسز کی منظوری دے دی گئی۔
، بہبود فنڈز برانچ کو فوری فنڈز ملازمین کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرنے کی ہدایات جاری۔ اجلاس میں پیش کئے گئے تمام کیسز جن میں ( سکالر شپس گرانٹ سال 2023-24، فوت شدہ سرکاری ملازمین کی ماہانہ امداد گرانٹ، شادی گرانٹ، تجہیز و تکفین گرانٹ) منظور کرلیے گئے ۔ڈسٹرکٹ بناولٹ فنڈ بورڈ کے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی زہرہ بتول،سپرنٹنڈنٹ ریونیو محمد نذیر، نمائندہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندہ افسران بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 537 کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے جن کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام ممبران کی رائے سے تمام کیسز کی منظوری دے دی۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بناولٹ فنڈز برانچ کو ہدایات جاری کیں کہ فنڈز فوری حقداران تک پہنچانے کیلئے بینک آف پنجاب کو ایڈوائس جاری کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری ملازمین کا حق ہے جو ان تک بروقت پہنچانا متعلقہ محکموں کے افسروں کی زمہ داری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے درکار اقدامات بروئے کارلارہی ہے ۔