گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر وزیرآبادمیں تقریب
وزیرآباد(نا مہ نگار)رب کریم انسانیت سے محبت کرنے والوں کوپسند کرتے ہیں،معذوری کواپنے روزمرہ کے معاملات زندگی اور۔
ملکی تعمیروترقی میں رکاوٹ نہ سمجھنے والے عظیم لوگ ہوتے ہیں،سپیشل افرادنے قوموں کو اپنے فن وہنرسے سربلندی بخشی،نیوٹن اورایڈیسن نے سپیشل شہری ہوکر بھی اپنی جسمانی کمزوری کواپنی ایجادات کے آڑے نہ آنے دیا۔ان خیالات کا اظہارضلعی جنرل سیکرٹری حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر فرح دیبا گوندل،محمد نعیم بٹ،چیئرمین پرچم فاؤنڈیشن محمد سرور نے معذوروں کے عالمی دن کے سلسلہ میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر وزیرآبادمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نادرا وین نے سپیشل بچوں کے (ب) فارم اور نئی اینٹریاں کیں۔انہوں نے کہا کہ معذورافرادکو معاشرہ کامفید شہری بنانے میں اسکی ذہنی وجسمانی تربیت کرنے میں ہم سب کو اپنے اپنے مقام پربھرپورکرداراداکرنا ہوگا۔