حافظ آباد:ڈپٹی کے مختلف سکولوں، ہسپتالوں کے دورے

حافظ آباد:ڈپٹی کے مختلف سکولوں، ہسپتالوں کے دورے

حافظ آباد(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے پنڈی بھٹیاں اور مختلف دیہات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سکولوں، ہسپتالوں کے دورے کے دوران ری ویمپنگ کے کام اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اشفا ق احمد بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بنیادی ہیلتھ یونٹ بی ایچ یو کوٹ نکہ اور بی ایچ یو کسیسے کا دورہ کر تے ہوئے وہاں ہسپتالوں کی ری ریمپنگ کے سلسلہ میں کیے جانے والے تعمیرو مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات، ادویات کی فراہمی، سٹاف کی حاضری اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ سکول گڑھی وہاب کا بھی دورہ کیا اور وہاں سکول میں درس و تدریس کی مجموعی صورتحال اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اے سی آفس پنڈی بھٹیاں میں محکمہ ریونیو کے افسران کے ایک اجلاس کی صدارت بھی کیا۔اجلاس میں ریونیو افسران کی مجموعی محکمانہ کارکردگی ، حکومتی واجبات اور وصولی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں