فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ،سرکاری ریٹ لسٹ نظر انداز،شہری پریشان

فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ،سرکاری ریٹ لسٹ نظر انداز،شہری پریشان

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)فارمی انڈوں کی اونچی اڑان،مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے اب انڈہ کھانا بھی مشکل ہوگیا،فی انڈہ 32روپے کا فروخت ہونے لگا۔

 جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق ایک انڈہ25روپے کا ہے لیکن کسی جگہ اس ریٹ پر انڈہ فروخت نہیں ہو رہا۔تفصیلات کے مطابق سردیوں میں انڈے زیادہ کھائے جاتے ہیں لیکن انڈوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے باعث شہریوں کے لیے انڈہ کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔دو روز قبل فارمی انڈوں کا 30درجن والا باکس 10200روپے میں فروخت ہو رہا تھا لیکن اب وہی باکس 11400روپے میں ہول سیل میں فروخت ہو رہا ہے جس کے باعث دکانوں پر درجن انڈے 380روپے میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ کے حساب سے فی درجن انڈے 320روپے ہے لیکن اس ریٹ پر کسی جگہ سے بھی انڈے نہیں مل رہے ۔ فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ کے باعث عام آدمی کے لیے انڈہ کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ شہریوں نے سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانیکی اپیل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں