سیالکوٹ :صدر ٹیچرز یونین اصغر کاہلوں کی ڈپٹی ڈی او زنانہ سے ملاقات

سیالکوٹ :صدر ٹیچرز یونین اصغر کاہلوں  کی ڈپٹی ڈی او زنانہ سے ملاقات

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی نائب صدر محمد اصغر کاہلوں کی تحصیل پسرور میں نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ غلام صغراں سے ملاقات ،مبارکبادی، پھول پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل پسرور کے صدر و لیگل ایڈوائزر قمرزمان باجوہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ محمد اصغر کاہلوں نے اُمید ظاہر کی غلام صغراں کی بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعیناتی سے تحصیل پسرور فی میل ونگ اساتذہ کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کریں گی اور تحصیل بھر کی اساتذہ اُن کی رہنمائی سے معیاری تعلیم کی فراہمی کو ممکن بنائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں