سنی تحریک کے مرکزی رہنما ثروت قادری کا نیک آباد مراڑیاں شریف کادورہ
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما انجینئرثروت اعجاز قادری نے گزشتہ روزدرگاہ مقدسہ نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات کادورہ کیا۔۔۔
جانشین پیشوائے اہلسنت پیرمفتی محمدعثمان افضل قادری نے احباب کے ہمراہ انکاوالہانہ اورپرتپاک استقبال کیا، انجینئرثروت اعجازقادری نے پیشوائے اہلسنت پیرمحمدافضل قادری مرحوم کی دین اسلام کی سربلندی اورملک میں تحفظ ختم نبوت کی تحریک میں کلیدی کردارادا کرنے پرانہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اورپسماندگان کے صبروجمیل کی دعا کی۔