وکلا کی فلاح کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہوں:عرفان اﷲ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے صدر عرفان اﷲ وڑائچ نے کہا ہے کہ وکلا کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہوں ،موجودہ وقت میں وکلاء برادری کے مسائل میں قدرے اضافہ ہو چکا ہے ۔
جن کے حل کے لئے تمام سینئر وکلاء کی باہمی مشاورت سے ٹھوس اور مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے گی، میرا جینا مرنا وکلء برادری کے ساتھ ہے اور ہم مسائل کے حل کیلئے تمام وکلاء کے شانہ بشانہ ہیں۔ عرفان اﷲ وڑائچ نے اپنے ساتھیوں سابق صدور مقصود احمد بھٹی، رانا نصر اﷲ خان، ملک مشتاق احمد کھوکھر ،شاہد محمود میر ،سابق سول جج ملک شہباز، سیکرٹری چوہدری راحت نذیر وینس، ،محمد جمیل انور ، چوہدری حسن سرفراز بھلی، عبدالخالق نارو ودیگر وکلاء کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے ہمیشہ کالے کورٹ کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دی،اپنے سینئر کا احترام اور جونیئرز کو ان کا جائز مقام اور مرتبہ دیا ہے ،ان کے مسائل حل کئے ہیں اور عدالتوں میں ان کا قد اونچا کیا ہے ۔